کل ضلع خیبر کے علاقہ جمرود کی علی مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس میں اے ایس آئی عدنان آفریدی شہید ہوئے یہ افسوسناک صورت حال ہے۔ اس سے پہلے باڑہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ہوا۔ کل تیراہ میں امن مارچ تھا جس میں سفید پرچموں کے ساتھ ہزاروں لاکھوں لوگ ہر قسم کی تفریق سے بلاتر ہو کر اپنی مٹی اور اپنے بچوں کے لیے امن مارچ میں شریک تھے۔
قبائل اضلاع میں بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ قبائلی اضلاع بالخصوص ضلع خیبرپختونخوا کے عوام حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ ہمیں امن دیا جائے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قبائلی اضلاع بالخصوص ضلع خیبر میں بدامنی کے حوالے سے آواز اٹھا دی۔
#_قوم_سپاہ کے #_ویلجز_چیرمینز کی ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران سے قومی مسائل کے سلسلے میں ملاقاتیں ۔وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ،اور اسسٹنٹ کمشنر باڑہ سے ملاقاتیں کرکے #_گو_نمنٹ_ہائی_سکول_عالم__گودر کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تنازعہ کے پائیدار اور فریقین کو قابل قبول حل،#_منتخب_بلدیاتی_نمائندہ_گان_ کیلیے دفاتر کے قیام ،ڈوگرہ تا ممانڑے روڈ میں حبیب اللہ مرحوم کلے کے مقام پر سیلابی پانی کیلیے بنائے جانے والے پل پر کام کی سست رفتاری سے عام عوام کے نقصانات کے پیش نظر کام کی رفتار تیز کرنے ،اور سپین قبر میں ایک کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے قیام جیسے مسائل پیش کیے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد علی خان بھی موجود تھے۔جبکہ منتخب بلدیاتی ویلجز چیرمینز میں ویلج چیئرمین اختیار بادشاہ آفریدی ،چیرمین جاوید خان آفریدی ،اور ویلج چیرمین حاجی غلاف خان ،شامل تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریلیف اور محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ تحصیل باڑہ کے تاریخی درس گاہ گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر کے بلڈنگ پر تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تنازعہ کے خاتمے کیلیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔جبکہ اس میں مزید پیش رفت کیلیے منگل کے دن تک دوبارہ بات چیت کا فیصلہ کیا گیا ۔جبکہ حبیب اللہ کلے پل کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ڈپٹی کمشنر فنانس کو ھدایات جاری کرتے ھوئے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیدار کو فوری طور پر کام کی رفتار تیز کرکے پل کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کریں ۔جبکہ بلدیاتی نمائندوں کیلیے دفاتر کے حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی نمائندوں کیلیے دفاتر پر کام جاری ہے ۔بعض ویلجز کیلیے دفاتر کے قیام کی منظوری دی جا چکی ھے جبکہ ھماری کوشش ہے کہ تمام ویلجز چیرمینز کو دفاتر مہیا کیے جائیں ۔اس سلسلے میں محکمہ بلدیات میں اعلی سطح پر تبادلوں کی وجسے تعطل پیدا ھوا تھا ۔اب دوبارہ سے ان کوششوں کو آگے بڑھائیں گے ۔وفد نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کا مشکلات کے حل میں مکمل تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
#__قوم__سپاہ__چیئرمین__میڈیا___سیل____
باڑہ #_تحصیل_چیرمین_مفتی_محمد_کفیل_آفریدی_ کی سربراہی میں ویلجز #_کور_کمیٹی_ کے وفد کی #_کمشنر_پشاور_محمد_زبیر_خان_ سے ملاقات ۔ملاقات میں باڑہ میں #_سرکاری_آٹے کی تقسیم ،#_تباہ_شدہ_مکانات کے مالی معاوضے کی ادائیگی ،اور #_بلدیاتی_نمائندوں کے دفاتر اور فنڈز پر بات چیت کی گئی ۔اج کمشنر ہاؤس پشاور میں باڑہ تحصیل چیرمین مفتی کفیل کی قیادت میں ویلجز چیرمینز کور کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے کمشنر پشاور محمد زبیر خان سے ملاقات کی اور ان سے باڑہ کے مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی ۔وفد نے مسائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے غریب طبقے کے لیے سبسڈایز آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔جس میں ایک طرف باڑہ کی وسیع ابادی کے پیشِ نظر اضافے کی ضرورت ہے ۔جبکہ دوسری جانب باڑہ میں آٹے کی تقسیم میں سنگین بےقاعدگیاں پائی جاتی ہیں ۔جس کی طرف منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ،فوڈ کنٹرولر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے ۔اس کے علاؤ باڑہ کے عوام پچھلے چار سال سے تباہ شدہ مکانات کے کیے گئے سروے کے معاوضہ کے حصول کیلیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔اس کے علاؤہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے لیے دفاتر کی فراہمی اور فنڈز کے اجراء ابھی تک نہیں کیا گیا ہے ۔جس سے بلدیاتی سیٹ اپ سے عوام کو مثبت نتائج حاصل نہیں ھو رہے ہیں اور روز بروز عوام کی ناامیدی میں اضافہ ھوتا جا رہا ہے ۔وفد کے مسائل کے جواب میں کمشنر پشاور نے کہا کہ آٹے کی تقسیم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیساتھ رابطہ کرکے مسلہ کو حل کیا جائے گا اور آٹے کے تقسیم میں ھونے والی بے قاعدگیوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔جبکہ مکانات سروے کے معاوضہ کے حوالے سے کمشنر پشاور نے کہا کہ اس ضمن میں سب سے بڑا مسلہ فنڈز کا ہے۔جوں ہی فنڈز میسر آتے ہیں ،اسی وقت باڑہ کے عوام کو سروے کے مالی معاوضے کے چیک ریلیز کیے جائیں گے ۔جبکہ بلدیاتی نمائندوں کے لیے صوبائی حکومت دفاتر کیساتھ ساتھ فنڈز کی فراہمی پر بھی سیکرٹری بلدیات کیساتھ کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر کمشنر پشاور نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو علاقائی امن وامان اور دیگر متعلقہ عوامی مسائل میں مقامی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی ۔جس پر وفد نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
#__باڑہ__تحصیل___کونسل___میڈیا___سیل__