ایک ایرانی فلمساز نے عوامی آگہی کے لیے ایک منٹ کی یہ مُختصر سی فلم بنائی ھے.
غریب باپ نے دوکان سے روٹی چُرالی لیکن جیسے ہی باہر کی طرف مُڑا تو جاتے ہوئے اُس کو دکاندار روک لیتا ھے.
بیٹی جو ناسمجھ ھے باپ سے پُوچھتی ھے کیا ہوا؟؟؟
باپ پریشان ہوتا ھے اور معافی مانگنے کیلئے لب کھولتا ہی ھے تو اتنے میں دوکاندار کہتا ھے بیٹی تُمہارا باپ بقایا پیسے بُھول گیا تھا، اس کے ساتھ ہی وہ کُچھ رقم گِن کر اُسے پکڑا دیتا ھے.
باہر جاتے ہوئے باپ ندامت سے اور مجبوری سے لاچار دکھائی دیتا ھے تو دوکان میں موجود دُوسرا شخص آواز لگا کر کہتا ھے تُم چاول کا تھیلا بھی بھول رہے ہو...!!
اگر آپ لوگوں کا پردہ رکھتے ہوئے ان کی مدد کریں گے تو قیامت کے دن اللہ بھی آپ کا پردہ رکھتے ہوئے اپنا کرم اور انعامات آپ پر نچھاور کرے گا.
#[3160]
#[3161]