❤️📗سنن ابن ماجہ
کتاب: اقامت نماز اور اس کا طریقہ
باب: گھر میں نفل پڑھنا
حدیث نمبر: 1378
🌸❤️عبداللہ بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا: دونوں میں کون افضل ہے گھر میں نماز پڑھنا یا مسجد میں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم میرے گھر کو نہیں دیکھتے کس قدر مسجد سے قریب ہے، اس کے باوجود بھی مجھے فرض کے علاوہ نفلی نمازیں گھر میں پڑھنی زیادہ محبوب ہیں ١ ؎۔
📚تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٣٢٧، ومصباح الزجاجة: ٤٨٤)، وحم (٤/٣٤٢) (صحیح )
✏️ وضاحت: ١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نوافل کا گھر میں پڑھنا زیادہ افضل ہے۔