اصلاح کے غلط انداز کی دوسری خرابی یہ ہے کہ اس سے بسااوقات فتنہ و فساد اور لوگوں میں انتشار پھیلتا ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : فتنہ سویا ہوا ہوتا ہے اُس پر اللہ پاک کی لعنت ہو جو اس کو بیدار کرے۔ ([iii]) امامِ اہل ِ سنّت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی ارشاد فرمایا : مسلمانوں میں بلاوجہِ شرعی تفرقہ ڈالنا شیطان کا کام ہے اور فتنہ قتل سے سخت تَر ہے ، فتنہ سو رہا ہے اس کے جگانے والے پر اﷲ کی لعنت ہے۔([i