انا للّٰه وانااليه راجعون.
مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عٰهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُم مَّن قَضٰى نَحْبَهُۥ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا
له مؤمنانو څخه ځيني داسي شخصيتونه شته چي له الله سره یې کړې ژمنه رښتيا کړې ده: له هغو څخه چا خپل نذر پوره کړ او څوك د وخت راتلو ته انتظار باسي. هفوی پخپله کړنلاره کښي هيڅ تبديلي را نه وستله.
✨❄ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄✨
*سلسلہ نمبر 1046
🌻 *کھانے کے بعد دسترخوان سے ہاتھ صاف کرنا*
📿 *کھانا کھانے کے بعد دسترخوان سے ہاتھ صاف کرنے کا حکم
1️⃣ کھانا کھانے سے فارغ ہوجانے کے بعد دسترخوان سے ہاتھ صاف کرنا ادب اور تہذیب کے خلاف ہے حتی کہ حضرات فقہاء کرام نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے، خصوصًا جب کسی جگہ مہمان بن کر کھانا کھایا جائے تو ایسی صورت میں کھانے کے بعد دسترخوان سے ہاتھ صاف کرنا میزبان کے لیے ناگواری کا باعث بھی بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی برائی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
☀ بريقة محمودية في شرح طريقة محمدية وشريعة نبوية:
(وَيُكْرَهُ مَسْحُ السِّكِّينِ وَالْيَدِ بِالْخُبْزِ) وَعَنِ الْهِنْدُوَانِيّ: يُكْرَهُ مَسْحُ الْأَصَابِعِ عَلَى الْمَائِدَةِ؛ لِأَنَّهُ تَشْبِيهٌ بِالْفَرَاعِنَةِ. (الصِّنْفُ السَّادِسُ فِي آفَاتِ الْبَطْنِ: الْأَكْلُ عَلَى السُّفْرَةِ)
☀ رد المحتار على الدر المختار:
يُكْرَهُ وَضْعُ الْمَمْلَحَةِ وَالْقَصْعَةِ عَلَى الْخُبْزِ وَمَسْحُ الْيَدِ أَوِ السِّكِّينِ بِهِ، وَلَا يُعَلِّقُهُ بِالْخِوَانِ.
(كِتَابُ الْحَظْرِ وَالْإِبَاحَةِ)
2️⃣ کھانا کھانے سے فراغت کے بعد ہاتھ صاف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے انگلیاں چاٹ لی جائیں، پھر اگر ضرورت محسوس ہو تو کسی مناسب کپڑے یا ٹیشو پیپر وغیرہ سے ہاتھ صاف کرلیے جائیں، ورنہ تو ہاتھ دھو لیے جائیں، جس کی تفصیل کے لیے بندہ کے اسی سلسلہ اصلاحِ اغلاط کا سلسلہ نمبر 58: ’’کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کا حکم اور طریقہ‘‘ ملاحظہ فرمائیں۔
☀ جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے:
5456- عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضِی اللہُ عنھما: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا».
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
28 ذو الحجہ 1443ھ/ 28 جولائی 2022
اسلام عليكم ورحمة الله